105

سیشن عدالت کا صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

سیشن عدالت کا صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

سیشن عدالت کا صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 

اسلام آبادکے سیشن جج مرید عباس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے صنم جاوید کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا۔

دوران سماعت صنم جاوید کے وکیل نے درخواست کی کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ہدایت کی ہےکہ کیس انتظار میں رکھیں جس کے بعد سیشن جج مرید عباس نے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈائریکشن دی ہے؟ میں پہلےآفس سے کنفرم کرلوں۔ 

بعد ازاں سیشن جج  نے کہا کہ دورانِ سماعت عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ڈائریکشن آئیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے مطابق صنم جاوید کو ہائیکورٹ پیش کیا جائے، یہ عدالت تب تک کوئی بھی فیصلہ نہیں دے سکتی جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نہیں آتا۔ 

واضح رہے کہ صنم جاوید کو کل عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں