Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

شیر افضل مروت کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ڈاکٹر محمد ممتاز ہنجرا نے کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت کے مقدمے کا چالان عدالت پیش نہیں ہوا، شیر افضل مروت کے بیرون ملک روانگی کے بعد وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے شیر افضل مروت کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد رکن قومی اسمبلی کے ناقابل ضمانت ورنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

شیر افضل مروت پر ٹھلیاں موٹر وے کے قریب پلاٹ پر بغیر منظوری تعمیرات کا الزام ہے، تھانہ نصیر آباد میں 2019 میں شیر افضل مروت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عدالت نے شیر افضل مروت کی غیر حاضری پر 15 جولائی کو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے شیر افضل مروت کو 30 جولائی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

https://youtu.be/HlgWnEPGZD0
Exit mobile version