مریم بی بی دختر ظہیر اسلام نے میٹرک کے امتحان میں 1106نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن میں امتحان پاس کر لیا
اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ سے)مریم بی بی دختر ظہیر اسلام نے میٹرک کے امتحان میں 1106نمبر حاصل کر کے نمایاں پوزیشن میں امتحان پاس کر لیا۔کشمیر سائنس کالج اسلام گڑھ کی ہونہار طالبہ مریم بی بی نے اپنی کامیابی اساتذہ اکرام کی محنت اور اپنے والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا ۔پرنسپل صاحبہ نے مریم بی بی کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لائق اور ذہین طالبہ وطالب نہ صرف والدین بلکہ اپنے اداروں ،
علاقوں اور ملکوں کا بھی تعارف ہوتے ہیں ۔میں مریم بی بی اور اس کے والدین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔طالبہ مریم بی بی نے کہا کہ تعلیم انتہائی ضروری ہے کیونکہ تعلیم یافتہ لوگ معاشرے کا جھومر ہوتے ہیں ۔تعلیم حاصل کر کے ہم اپنی ریاست کشمیر کو آزاد کروا سکتے ہیں ۔اس موقع پر سینئیر ٹیچرز اعجاز احمد،محمد انور،ظہیر اسلام،محمد مجید اور ایم ڈی ادارہ محمد یاسین بھی موجود تھے۔