چوہدری مقصود سندھو نے ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش خادم حسین کو چکنمبر159 دس آر سے گرفتار
خانیوال/جہانیاں (سعید احمد بھٹی) جہانیاں میں دبنگ ایس ایچ او سعد بن سعید کی تعیناتی کے دوران جہانیاں کا فخر دلیر آفیسر چوہدری مقصود سندھو نے ریڈ کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش خادم حسین کو چکنمبر159 دس آر سے گرفتار کیا تھا یہ وہ گاؤں جہاں پولیس جانے سے ڈرتی ہے مگر بہادر ایس ایچ او سعید بن سعید کی نگرسنی میں سب انسپکٹر چوہدری مقصود سندھو نے جان کی بازی لگاتے ہوئے ریڈ کیا اور ملزم گرفتار کرنے کے بعد لاکھوں کی ڈیمانڈ کو ٹھوکر مارتے ہوے میرٹ پر تفتیش مکمل کی اور اب ملزم اپنے انجام کو پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش کو عدالت نے عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی، خادم حسین کو پولیس نے 37 کلو چرس سمگل کرتے گرفتار کیا تھا۔ تفصیل کے مطابق جہانیاں پولیس نے خادم حسین نامی بدنام زمانہ منشیات فروش کو چک نمبر 159 دس آر کے قریب 37 کلو چرس کے ہمراہ گرفتار کیا تھا جسے ایڈیشنل سیشن عدالت جہانیاں پیش کیا گیا, معزز ایڈیشنل سیشن جج جناب طارق سلیم چوہان نے گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں ملزم کا جرم ثابت ہونے پر اسے عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ معزز جج کے انصاف پر مبنی فیصلہ سنانے پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ وکلاء برادری کا کہنا تھا کہ فیصلہ سے نہ صرف انصاف ہوا بلکہ بلکہ انصاف ہوتا نظر بھی آیا ،