مانچسٹر میں پاکستانی نوجوان پر پولیس تشددکیخلاف سیکڑوں افرادکا مظاہرہ
مانچسٹر میں پاکستانی نوجوان پر پولیس تشددکیخلاف سیکڑوں افرادکا مظاہرہ
مانچسٹر میں پاکستانی نوجوان پر پولیس تشدد کے خلاف سیکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور پولیس سے واقعےکی شفاف تحقیقات اور متاثرین کو انصاف دینےکا مطالبہ کیا۔
پولیس نے پاکستانی نوجوان کو مانچسٹر ائیرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حوالے سے گریٹر مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کو ائیرپورٹ پر لڑائی کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا، واقعے میں ملوث پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہےکہ گریٹر مانچسٹر پولیس فورس رضاکارانہ طور پر اس واقعے کی تحقیقات کے لیے انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ سے رجوع کر رہی ہے۔
میئر مانچسٹرکا کہنا ہےکہ ائیرپورٹ واقعے پر عوام میں تشویش ہے، واقعےکی تحقیقات کے لیے انڈیپینڈنٹ آفس آف پولیس کنڈکٹ سے رجوع کیا ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=JmoL7mHb2G4&t=2s