131

ضلع کرم: جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی، دونوں قبائل کے عمائدین فائربندی پر رضامند

ضلع کرم: جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی، دونوں قبائل کے عمائدین فائربندی پر رضامند

ضلع کرم: جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی، دونوں قبائل کے عمائدین فائربندی پر رضامند

ضلع کرم کے 2 قبائل کے عمائدین 5 روز سے جاری جھڑپیں روکنے پر رضامند ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنرجاوید اللہ محسود کے مطابق فریقین کے عمائدین فائربندی پر رضا مند ہوگئے جس کے بعد امن جرگہ ممبران مسلح قبائل کو مورچوں سے ہٹائیں گے۔

انہوں نے بتایاکہ مسلح افرادکو ہٹانے کے بعد مورچوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب ضلع کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 35 ہوگئی جبکہ 166 افراد زخمی ہیں۔

پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کےتنازع پر تصادم شروع ہوا جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاراچنار شہر پر بھی درجنوں میزائل فائر کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پاراچنار سے پشاور مین روڈ بھی ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے اور متاثرہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر  ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی بھاری نفری موجود ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=QGieER3k7ng

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں