107

وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ میں تعمیر وترقی کے ھیرو ہیں ، محمد یوسف میٹ

وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ میں تعمیر وترقی کے ھیرو ہیں ، محمد یوسف میٹ

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)مہاجر کالونی نمبر 1اسلام گڑھ پیپلزپارٹی کے رہنما محمد یوسف میٹ نےچنارپریس کلب اسلام گڑھ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا مرنا جینا پیپلزپارٹی اور چودھری قاسم مجید کے ساتھ ہیں ہم جس کے ساتھ بھی چلتے ہیں ڈھنکےکی کی چوٹ کے ساتھ چلتے اس سے قبل مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ ن کے ساتھ رہے ہیں ڈٹ کر ساتھ دیا اب ہم چودھری قاسم مجید کے قافلے میں شامل ہو چکے ہیں

کیونکہ وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ میں تعمیر وترقی کے ھیرو ہیں انہوں نے حلقہ کے اندر بلاتخصیص تعمیر و ترقی کے کام کروا کر عوام کی تقدیر بدل دی ہے انہوں نے کہا کہ چند نا عاقبت اندیش طرح طرح کی باتیں کر کے اپنا قد کاٹھ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں

اب ان کی چیخ پکار کسی کام کی نہیں کالونی نمبر 1 سے میں چیلنج دیتا ہوں کہ اگر کوئی ہمارے مقابلے میں پولنگ اسٹیشن جیت کے دکھائے تو ہم اس کی بیعت قبول کر لیں گے کالونی نمبر 1، سے 95 پرسنٹ لوگ ہمارے ساتھ ہیں اسلام گڑھ مہاجر کالونی نمبر 1،2،3سے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے ثابت کریں گے کہ ووٹ کس کے ساتھ ہیں آئندہ الیکشن میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ قائم کر کے پیپلزپارٹی اور چودھری قاسم مجید کی کامیابی کیلئے مہر ثبت کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں