صحافی ذیشان بٹ قتل: سپریم کورٹ کا مرکزی ملزم کو 15 روز میں گرفتار کرنے کا حکم 141

صحافی ذیشان بٹ قتل کیس:سپریم کورٹ کا ملزمان کو 4 روز میں گرفتار کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے سمبڑیال میں صحافی کے قتل میں ملوث ملزمان کو 4روز میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

ہفتے کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ نے لاہور رجسٹری میں سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں صحافی ذیشان بٹ کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب عارف نواز سے استفسار کیا ملزمان ابھی تک گرفتار کیوں نہیں ہوئے، آسمان نگل گیا یا زمین کھا گئی، بتائیں ملزمان کا تعلق کس پارٹی سے ہے اور کون سپورٹ کر رہا ہے۔

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو کوئی سپورٹ نہیں کر رہا مگر مسلم لیگ نون سے تعلق ہے ، جس پر چیف جسٹس نے کہا ملزمان کا تعلق حکمران جماعت سے ہے کیا یہ کم ہے۔

عدالتی سوال پر آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ملزمان کا نام ای سی میں ڈال ڈیا گیا ہے اور مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کر دی گئی ہیں ۔

عدالت نے ملزمان کو 4 دن میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

صحافی ذیشان بٹ قتل کیس:سپریم کورٹ کا ملزمان کو 4 روز میں گرفتار کرنے کا حکم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں