93

جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

جماعت اسلامی کے دھرنے میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا دھرنا جاری ہے۔ لیاقت روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کے شہادت کی بھرپور مذمت کرتی ہے، سابق وزیراعظم فلسطین اتھارٹی اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا ہے، ہمیں تاریخ کا سبق یاد ہے حماس کی یہ تحریک کبھی رکے گی نہیں، ہمیشہ شہید ایک نئے انقلاب کا عنوان بن جاتا ہے۔

 دھرنے کے مقام پر ہی اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ  ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ حافظ نعیم نے نماز جنازہ پڑھائی جس میں فلسطینی سفارت خانہ کے وفد اور جماعت اسلامی کے مرکزی و صوبائی قائدین نے شرکت کی۔

کراچی میں بھی جماعت اسلامی کے تحت اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

کراچی کے تاجروں نے بھی اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ٹمبر مارکیٹ خیبر چوک پر ادا کی جس میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی اور تاجروں نے شرکت کی ۔

جماعت اسلامی کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ حیدرآباد کے اسٹیشن روڈ پر بھی ادا کی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=YOJJeJyO8Ig&t=10s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں