Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چنار پریس کلب اسلام گڑھ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب چودھری محمد الیاس منعقد ہوا

چنار پریس کلب اسلام گڑھ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب چودھری محمد الیاس منعقد ہوا

اسلام گڑھ (نامہ نگار ) چنار پریس کلب اسلام گڑھ کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت صدر پریس کلب چودھری محمد الیاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام عہدیداران اور ممبران سپریم ہیڈ چودھری عبدالرزاق نیازی سرپرست اعلیٰ راجہ عرفان صادق،سینئر نائب صدر سید صابرحسین راجوروی،نائب صدر چودھری جاوید اختر،

سیکرٹری جنرل ابرار منیر مغل ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسن الیاس،سیکرٹری نشر وا شاعت کاشف اکبر اور سیکرٹرمالیات چودھری خادم حسین سمیت دیگر ممبران سابق صدر چودھری امانت اللہ ذوالفقار احمد بجاڑوی،سابق صدر چودھری امجد علی،چودھری عقیل نیازی،محمد سلیم بزمی،سید لطیف شاہ،محمد شاہنواز،راجہ خاور ساحل،سلطان محمود مرزا غفور حسین مصطفوی،محمد زید منور جاوید اقبال بٹ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ محمد اعظم خان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے

Exit mobile version