105

گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا: ایمل ولی

گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا: ایمل ولی

گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا: ایمل ولی

اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ  سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ان کے گھرکا بجلی کا بل 10 لاکھ روپے آیا ہے،کیا کریں کچھ بیچ کر ہی بل ادا کرنا پڑےگا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ اس وقت اس ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی کا ہے، عوام کو آئی پی پیز سے نجات نہیں دلاسکتے تو بنگلادیش کا حال دیکھ لیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ  لیڈر لیس موومنٹ اگر شروع ہوجائے تو اسے کوئی کنٹرول نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اورگورنر کو ڈرامے بازیوں سے نکل کر قوم کا سوچنا چاہیے، ان دونوں کے اپنے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں حکومتی رٹ نہیں ہے، ان علاقوں میں پولیس شام کے بعد تھانوں سے باہرنہیں نکلتی۔

https://youtu.be/5Lh1tp05gYs

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں