129

مھمند میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

مھمند میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

ضلع مہمند (افضل صافی )مھمند میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح۔مہمند بیلین ٹری پلس شجرکاری مہم میں ایک لاکھ پودے لگائے جائینگے۔مہمند ماڈل سکول غازی بیگ ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر احتشام الحق نے افتتاح کیا۔تفصیلات کے مطابق مہمند ماڈل سکول غازی بیگ میں بیلین ٹری پلس شجرکاری مہم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر احتشام الحق،205 وینگ کمانڈر،ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر شاہد نور،اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند عثمان حمزہ،تحصیلدار سیار خان کے علاوہ مقامی مشران سکول کے طلباہ و طالبات علماء کرام اور محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی

۔تقریب کا آگاز تلاوت کلام پاک سے کیا-بعد میں ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر احتشام الحق بیلین ٹری پلس شجرکاری مہم کا افتتاح کرکے چیڑ کا پودا لگا دیا گیا۔انھوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایک لاکھ تک پودے ٹارگٹ لگادیے جائینگے۔اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات سے بھرپور تعاون کرکے انکے حفاظت کو یقینی بنائیں۔تاکہ انے والے موسمیاتی تبدیلی میں ضلع مہمند مختلف سیلابوں سے بچائیں جاسکے

۔تقریب کے اختتام کے بعد مقامی مشران سکولوں کے طلباء وطالبات شجرکاری مہمند ماڈل سکول غازی بیگ و مختلف مقامات پر پودے لگانے کا آغاز کیا گیا۔بیلین ٹری پلس شجرکاری مہم کے تحت مہمند ماڈل سکول غازی بیگ میں پانچ ہزار پودے لگائے جارہے ہیں۔جس کو مزید پھلائے جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔خود بھی پودے لگائے اور دوسروں کو بھی تلقین کرے۔شجرکاری مہم میں حصہ لینے والے سرسبز ماحول فراہم کرسکیں۔تقریب میں شرکاء نے وطن کی بقا و سلامتی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں