93

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے ملک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،گورنر پنجاب

اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے ملک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،گورنر پنجاب

لاہور (این این آئی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے ملک کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل کے حل کے لیے گورنر ہاؤس میں ڈیسک قائم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں گورنر ہاؤس لاہور میں یورپ کے مختلف ممالک اٹلی، فرانس اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین سردار ظہور اقبال اور چیئرمین جموں وکشمیر فورم فرانس،مرکزی مجلس عاملہ مسلم لیگ ن وسابق کوآرڈینیٹر وزیراعظم آزادکشمیر برائے یورپ چوہدری نعیم اختر کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری نعیم اختر نے نے گورنر پنجاب کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز دیں اور مسائل سے آ گاہ کیا۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کاروباری حضرات کے تعاون سے پاکستانی جامعات کی یورپین یونیورسٹیوں کے ساتھ اشتراک پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چوہدری نعیم اختر نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر کے ذریعے ملک کی معیشت کے استحکام میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم سب کو پاکستان میں مایوسی بے چینی اور معاشی ابتری کی کیفیت کو دور کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے

۔پاکستان دنیا کی بڑی منڈی ہے جس میں 25 کروڑ عوام ہیں اگر ہم سب مل کر حکومت پاکستان کی مشاورت سے چلیں اور بہتر جگہ پر انوسٹمنٹ کریں تو پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے میری حکومت پاکستان سے بھی گذارش ہے کہ نا صرف اوورسیز پاکستانیوں کو بلکہ ان کی فیملیز کو وطن واپسی پر تحفظ فراہم کیا جائے
اوورسیز اپنا سارا زرمبادلہ اس ملک میں بھیجتے ہیں ہم سب کو سب سے پہلے پاکستان عزیز ہے ہم ہر حال میں وطن کی مٹی سے وفا نبھائیں گے ان شاء اللہ بہت جلد ملک کی معیشت بہتر ہو جائے گی اور پاکستان دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں