133

وادی تیراہ: فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید، 4 خوارج ہلاک ہوگئے

وادی تیراہ: فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید، 4 خوارج ہلاک ہوگئے

وادی تیراہ: فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید، 4 خوارج ہلاک ہوگئے

وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز  اور  خوارج کے درمیان  فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے  بھی جام شہادت نوش کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان تین مختلف مقامات پرفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 خوارج سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے باعث ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں  حوالدار  انعام گل، سپاہی محمد عمران اور  سپاہی الطاف خان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق 37 سال کے حوالدار انعام گل شہید کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے، 29 سال کے سپاہی محمد عمران شہید ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں، 22 سال کے سپاہی محمد الطاف خان شہید کا  تعلق ضلع مردان سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کے خاتمے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں