122

تحصیل اسلام گڑھ میں یا حی یا قیوم ویلفیئر سوسائٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

تحصیل اسلام گڑھ میں یا حی یا قیوم ویلفیئر سوسائٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد

اسلام گڑھ (نماہیدہ خصوصی)تحصیل اسلام گڑھ میں یا حی یا قیوم ویلفیئر سوسائٹی آزاد کشمیر کے زیر اہتمام عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت ریٹائرڈ پروفیسرطفیل احمد چیئرمین عبداللہ فاؤنڈیشن نے کی۔پروفیسر ریٹائیرڈ طفیل احمد نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے بڑھ کر کوئی اہم کام نہیں ہے۔

عقیدہ نبوت کا فتنہ نبی پاک صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے وصال کے بعد شروع ہوگیا۔قرآن پاک کی حفاظت کی زمہ داری اللّٰہ تعالیٰ نے خود لے رکھی ہے لیکن ہمیں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انگریزوں کو برصغیر میں ہندوؤں سے نہیں مسلمانوں سے خطرہ تھا۔غلام احمد قادیانی نے نبوت کا دعویٰ کرتے ہوئے جہاد کی فرضیت کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ مایوسی کی ضرورت نہیں یہ فتنے ہمیشہ سر اٹھاتے رہے ہیں اور ساتھ ان کی سرکوبی بھی جاری رہی۔ہم حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر سے پر زور مطالبہ کر
تے ہیں کہ قادیانیت کو بزور طاقت روکا جائے۔7ستمبر کو یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوت منایا جاتا ہے۔فتنہ پیدا کرنے والوں کو سپورٹ کیا جا رہا ہے۔ قادیانی انتہائی منظم ہیں اور بڑی سرعت سے کام کرتے ہیں۔مسلمانوں کے اندر ایک جذبہ ہوتا ہے اور یہی جذبہ قادنیت کے لیے خطرہ ہے۔ ایک سو تیس لوگوں نے قادیانیوں کو کافر قرار دیا۔ یہ آئین کا حصہ ہے چودھری محمد الیاس صدر چنار پریس کلب تحصیل اسلام گڑھ نے کہا کہ قادیانی کافر ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔عدالت کی طرف سے دی جانے والی رعایت دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔کاروائی کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا محمد قاسم قادری نے حاصل کی جبکہ نبی ﷺ کی بارگاہ میں عقید ت کے پھول صاحبزادہ محمد رمضان قاسم نے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض سید صابرحسین راجوروی نے سرانجام دیئے۔
مقررین میں فاضل بحیرہ شریف سید علی حسین شاہ کاظمی آف کھوئی رٹہ، سید صابر حسین شاہ راجوری،ماسٹر محمد انور صدر انجمن اساتذہ تحصیل اسلام گڑھ،صاحبزادہ محمد رمضان قاسم،مولانا محمد قاسم،ملک محمد رفیق اعوان اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ،،ڈاکٹر سید اعجازخوارزمی،آفتاب احمد سروری چیف آرگنائزر تحریک نفاذ نظام مصطفی،محمد طارق کونسلر سابق صدر بنگڑیلہ ویلفیئر ٹرسٹ نے بھی خطاب کیا۔کانفر س میں سابق سرپرست اعلیٰ چنار پریس کلب سلطان محمود مرزا،سابق نائب صدر جاوید اقبال بٹ،سابق سرپرست اعلیٰ یا حی یاقیوم حاجی عبدالمجید بٹ،چودھری محمد حسین،حاجی محمد صادق،

سید ذوالفقارعلی کاظمی پروفیسر نوید احمد چودھری،حاجی سید نثار کاظمی،سید افتخار کاظمی رابطہ سیکرٹری ضلع میرپور تنظیم السادات،سید منظور حسین کاظمی،ڈویژن میرپور نائب صدر تنظیم السادات عبدالراؤف قمر،راجہ منیر حسین کیانی،حاجی ریاض نائب صدر انجمن تاجراں،علی اصغر چودھری،حاجی محمد اشفاق مہتمم جامعہ امینیہ رضویہ حیدر آباد،درود اسلام کے بعد الحاجی سید عطا الرحمن شاہ بخاری نے دعا فرمائی کہ مقبوضہ کشمیر فلسطین کی دیگر جو مسلمان غلامی کی زنجیر میں ہیں اللہ پاک ان کو آزادی نصیب فرمائے جو ختم نبوت پر پہرا دینے والے ابتدا سے لیکر آج تک شہید ہوئے ان کو اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے کانفرنس میں قرارداد پیش کی گئی

کہ حکومت پاکستان اور حکومت آزادکشمیر فتنہ قادیانیت کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیت کو کافر قرار دیا تھا اس آئن کا قادیانیوں کو پابند کیا جائے اور جو قادیانیت فتنے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں انکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے کانفرنس میں حکومت آزادکشمیر اور حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ رٹھوعہ چک ہریام پل جو ابھی تک پایہ تکمیل نہیں ہے اسے فی الفور پایہ تکمیل پہنچا کر متاثرین منگلا ڈیم کے خدشات کو دور کرکے متاثرین منگلا ڈیم کے ساتھ محبت شفقت کا ہاتھ بڑھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں