120

وزیراعظم کا 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان

وزیراعظم کا 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان

وزیراعظم کا 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے 10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کردیا۔

نوجوانوں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ تمام وسائل نوجوانوں کے قدموں میں نچھاور کردیں گے، تمام اخراجات ختم کردیں گے اور 14 اگست کو اقتصادی بحالی پروگرام کا اعلان کروں گا۔

انہوں نے  10 لاکھ طالبعلموں کو میرٹ پر اسمارٹ فون دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ لیپ ٹاپ بھی دیے جائيں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ آئی ٹی کے میدان میں چینی کمپنی سے طالبعلموں کو مفت ٹریننگ دلوائیں گے، بینک بھی نوجوانوں کو قرضے دیں گے، بینکوں کے سامنے شرط بھی رکھی ہے کہ نوجوانوں کو ملازمت دیں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ملک پر قرضوں کے پہاڑ لگ گئے ہیں، حکومت، اشرافیہ اور سب کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔

وزیراعظم نے تقریب میں اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کیلئے تالیاں بھی بجوائيں۔

https://www.youtube.com/watch?v=pifYPwrp76g

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں