لاوا پکا ہوا، خبردار کر رہا اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں: عمران خان
لاوا پکا ہوا، خبردار کر رہا اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں: عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ لاوا پکا ہوا، خبردار کر رہا اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آج تک پارٹی کو اسٹریٹ موومنٹ کا نہیں کہا لیکن مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو اسٹریٹ موومنٹ شروع کرنے لگے ہیں، حکومت نے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی کوشش کی تو احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاوا پکا ہوا ہے، لوگ تیار ہیں وہ کال دینے لگے ہیں، خبردار کر رہا ہوں کہ اب لوگ جیل جانے اور جان دینے کو تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت دو تہائی اکثریت قائم کر کے آئین میں تبدیلی کرنا چاہتی ہے، ملکی حالات بنگلا دیش سے زیادہ برے ہیں۔
عمران خان کا کہناتھاکہ 9 مئی کو آگ انہوں نے خود لگائی ہے، میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، مخالفین کو جیسے ہی لگتا ہے کہ میرا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں۔