Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

انٹرنیٹ سست ہونے سے صارفین کو واٹس ایپ میسجز اور ویڈیو کالز میں مشکلات

انٹرنیٹ سست ہونے سے صارفین کو واٹس ایپ میسجز اور ویڈیو کالز میں مشکلات

انٹرنیٹ سست ہونے سے صارفین کو واٹس ایپ میسجز اور ویڈیو کالز میں مشکلات

کراچی: کیا آپ  بھی گزشتہ کئی روز سے  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے استعمال کے دوران  مشکلات کا سامنا کررہے ہیں؟

 ملک بھر میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین ان دنوں  انٹرنیٹ  اسپیڈ  سست ہو جانے کے باعث ویڈیو کال، ڈاؤ ن لوڈ اور پیغام رسانی میں مشکلات  کا سامنا کررہے ہیں۔

اس حوالے سے رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk  کا بتانا ہے کہ گزشتہ جمعہ سے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں   میں  واٹس ایپ اور انسٹاگرام  سروس سست ہونے کی شکایات سامنے آئیں۔

سوشل میڈیا صارفین  کو  واٹس ایپ انسٹاگرام سست ہونے کی  وجہ سے  میسج بھیجنے اور وصول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  جولائی میں بھی صارفین کو انسٹاگرام اور واٹس ایپ  کے استعمال میں مشکلات   سامنے آئی تھیں  جس کی وجہ بتائی گئی تھی کہ  حکومت کی جانب سے  مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ  انٹرنیٹ کی سست روی کا سبب  ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=pifYPwrp76g
Exit mobile version