Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعظم کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیر اعظم کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیر اعظم کا گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیر اعظم شہباز شریف نے 40 سال بعد اولمپکس میں  پاکستان کو گولڈ میڈل جتوانے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کیلئے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔

ارشد ندیم کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ارشد ندیم ، ان کے اہل خانہ اور حکومتی وزرا اور دیگر شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  آج کی اس محفل اور پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے ہیرو ارشد ندیم ہیں،  آج انتہائی فخر اورخوشی کا لمحہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ارشد ندیم نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے ، ان کی جیت نے پوری پاکستانی قوم کو ایک نیا حوصلہ دیا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہمالیہ نما چیلنجز کا مقابلہ کریں گے، حکومت کھیلوں کے میدان میں کیا اقدامات کرسکتی ہے اس حوالے سے کمیٹی بنائی جا رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سندھ حکومت نے ارشد ندیم کے لیے 5 کروڑ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ارشد ندیم کے لیے  10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ارشد ندیم کے لیے 15 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتا ہوں۔ارشد ندیم کی انعامی رقم پرٹیکس کی کٹوتی نہیں ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایف 9 اورایف 10 کے درمیان سڑک کا نام ارشد ندیم روڈ رکھا جارہا ہے اور جناح اسٹیڈیم  میں ارشد ندیم ہائی پرفارمنس اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کھلاڑیوں کےلیے ایک ارب روپے کے انڈومنٹ فنڈ کا بھی اعلان کیا اور ساتھ ہی  ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازنے کا بھی اعلان کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

https://youtu.be/KC2sdbtZfzs
Exit mobile version