Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چینی باشندے مہمان،سوشل میڈیا مہم کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کو راستہ دکھایا جا رہا ہے:احسن اقبال

احسن اقبال کا بیان حلف اور آئین کی خلاف ورزی ہے، نعیم الحق

اسلام آباد: خانیوال میں چینی انجینئرز کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑے سے متعلق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے چینی باشندے مہمان ہیں ، پاکستانی قوانین کی پابندی کریں،سوشل میڈیا پر مہم کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کو راستہ دکھایا جا رہا ہے۔

[c5ab_image c5_helper_title=”” c5_title=”” url=”http://www.fsmedianetwork.com/fsmedianetwork_uploads/2018/04/chines.jpg” class=”” width=”9999″ height=”9999″ link=”” caption=”Screenshot shows a Chinese national standing on the bonnet of a police van.— DawnNewsTV” type=”popup” link=”” align=”center” ]

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جشن بہار میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چین کے باشندوں پر لازم ہے کہ وہ پاکستان کے قوانین کی پابندی کریں اور میں اپنی مذہبی قیادت کو درخواست کرتا ہوں کہ بین الاقوامی شازشی ٹولہ پاکستان کو خونی اور جنونی ملک ثابت کرنا چاہتے ہیں اس لئے ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے کردار سے اس تاثر کو غلط ثابت کریں۔

[c5ab_video c5_helper_title=”” c5_title=”گزشتہ دنوں خانیوالے ایم 4 موٹروے پر چینی انجینئرز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ” url=”https://youtu.be/7wBsArt8mRU” width=”650″ height=”450″ ]

احسن اقبال نے واضح کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری جتنے وسائل پیدا کرے گا ، اتنے ہی پاکستان کے دشمن پیدا ہوں گے۔چین سے آئے ہنرمند ہماری ترقی میں شامل ہیں۔

چینی کارکن جانیں قربان نہ کرتے تو آج رابطہ سڑکیں نہ ہوتیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خانیوالے ایم 4 موٹروے پر چینی انجینئرز اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی

Exit mobile version