151

اسلام آباد میں پابندی کے باوجود باجوں کا شور

اسلام آباد میں پابندی کے باوجود باجوں کا شور

اسلام آباد میں پابندی کے باوجود باجوں کا شور

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے  باجوں  پر  پابندی کے  باوجود  یوم آزادی کے موقع   پر  وفاقی دارالحکومت  میں دن  بھر منچلے  باجے  بجاتے  رہے۔

اسلام آباد میں باجا بجانے پرپابندی کےنوٹیفکیشن پر انتظامیہ عمل نہ کراسکی، باجوں کی خرید وفروخت اور استعمال شاہراہوں پر بلا روک ٹوک جاری رہا۔

خیال رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر  نے 10 روز کے لیے باجوں کی خریدو فروخت اور استعمال  پر  پابندی عائدکی تھی۔

8 اگست کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا لیکن باجوں کی فروخت جاری رہی اور  باجے بجائے بھی جاتے رہے اورباجوں کے شورکی وجہ سے عوامی سکون میں خلل پڑتا رہا۔

دن بھر منچلوں کی جانب سے اسلام آباد میں باجوں کا استعمال زور شور سے جاری رہا۔

https://www.youtube.com/watch?v=hAqBtXKawu4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں