Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے پروقار تقریب

دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے پروقار تقریب

جدہ (نورالحسن گجر سے )دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں بھی پاکستان قونصلیٹ جدہ کی جانب سے پروقار تقریب منعقد کی گئی. تقریب میں او آئی سی میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل آفتاب کھوکھر سمیت کیمونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی

قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے پرچم کشائی کی۔

تقریب میں وزیر اعظم پاکستان،صدر پاکستان اور وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے تقریب سے خطاب کرتے قونصلر جنرل جدہ خالد مجید نے کہا مملکت میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد دی اور دیار غیر میں پاکستانیوں کے اہم کردار اور ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دینے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں… آج اتنے سالوں بعد پاک سعودی تعلقات نا صرف خاص مضبوط سفارتی تعلقات ہیں بلکہ تاریخی مذہبی اور برادرانہ مراسم اور ٹھوس عوامی تعلقات بھی ہیں..
14 اگست کا وہ اہم ترین دن ہے جو ہر سال ہمیں اس عہد کی تجدید کراتا ہے کہ ہمیں بحیثیت مجموعی قوم متحد رہ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے. تقریب میں پاکستانی سکول کے بچوں نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی تقریر سے شرکاء کا خوب لہو گرمایا تقریب کے اختتام پر سب نے ملکر یوم آزادی کا کیک کاٹا ۔

Exit mobile version