156

قبائلی ضلع مہمند میں 77 واں جشن آزادی کو جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

قبائلی ضلع مہمند میں 77 واں جشن آزادی کو جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

ضلع مہمند
قبائلی ضلع مہمند میں 77 واں جشن آزادی کو جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب. مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں جشن آزادی کرکٹ میچ، میچ میں ہزاروں شائق کی شرکت۔ اپر مہمند نے کرکٹ میچ جیت لیا۔ کرکٹ گراؤنڈ میں مختلف پودے لگا دی گئی۔جشن آزادی کے پروگراموں میں عوام کے کثیر تعداد میں شرکت حداداد پاکستان کے بے پنا محبت کی علامت ہے۔ مہمند قوم میں امن کے فضا بحال رکھنے میں سکیورٹی فورسز قومی مشران، مہمند پولیس و عوام کے بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہیں

۔سوشل میڈیا پر چودہ اگست کے مہم ملک و قوم کے مفاد میں ہر گز نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ فرنٹیئر کور،اور ٹرائیبل یوتھ الائنس کے مشترکہ تعاون سے مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں جشن آزادی کے حوالے سے اپر مہمند و لوئر مہمند کے درمیان آزادی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔جس میں ہزاروں شائقین نے شرکت کی۔ کرکٹ میچ اپر مہمند نے جیت لیا۔ جبکہ کرکٹ گراؤنڈ میں تقریب تقسیم انعامات کے بعد محتلف پودے بھی لگا دی گئی۔نوجوانوں نے کرکٹ میچ سے بھرپور لطف اٹھایا۔ جبکہ صبح سویرے ڈپٹی کمشنر مہمند کے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منقعد ہوا۔ جس میں قومی مشران نے شرکت کی۔

مہمند پولیس نے سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر احتشام الحق، ایم پی اے ڈاکٹر محمد اسرار صافی، صدریوتھ الاؤنس سراج صافی و دیگر نے خطاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر مہمند نے کہا کہ آج مہمند قوم نے دشمنوں کے وہ ناپاک سازش کو ناکام بنا دیا ہے جو جشن آزادی میں روکاوٹ پیدا کر رہے تھے۔ مشران کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو سوشل میڈیا پر ملک مخالف تحریک اور پوسٹوں سے روکے۔

کیونکہ مہمند قومی مشران سیکورٹی فورسز و مہمند پولیس کے امن کے لئے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اور پاکستان ہمارا شناخت ہےجب تک پاکستان ہے تو ہمارا شناخت ہوگا۔مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں جشن آزادی میچ کے تمام تر انتظامات 205 وینگ نے کی تھی۔تحصیل پڑانگ غار نوئے کلے ہائی سکول میں چشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں 204 ونگ کمانڈر مقامی رہنما ملک بدروزمان نے آزادی کے دن پر روشنی ڈالی۔اسکے علاوہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاک فوج اور مختلف سکولوں میں بھی 77 واں جشن آزادی کے رنگارنگ تقریبات منعقد ہوئے ہیں جس میں مہمند عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں