Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

قلعہ عبداللہ: سیلابی ریلے میں پھنسے7 افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پرکھیل کر بچالیا

قلعہ عبداللہ: سیلابی ریلے میں پھنسے7 افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پرکھیل کر بچالیا

قلعہ عبداللہ: سیلابی ریلے میں پھنسے7 افرادکو ایکسیویٹر ڈرائیور نے جان پرکھیل کر بچالیا

بلوچستان کے ضلع  قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں  پھنسی گاڑی میں سوار  خواتین اور  بچے سمیت 7 افراد کو  مقامی ڈرائیور  نے جان پر کھیل کر  بچالیا۔

قلعہ عبداللہ میں ریلے میں بہنے والے کار  سوار  افراد کو مقامی ایکسیویٹر ڈرائیور  محب اللہ نے جان پر کھیل کر بچایا۔

ایکسیویٹر ڈرائیور نے خاتون اور بچوں کی زندگی بچا کر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں فیملی کو بچانے  پر  ایکسیوٹر ڈرائیور کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

بہادر ڈرائیور محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی  جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ  سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے ، جس کے بعد میں جلدی سے بھاگا  اور  کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر گھر سے  ایکسیویٹر  اسٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کر کے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔

 محب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی۔ 

https://youtu.be/mQnd6B-IiEM
Exit mobile version