83

پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام، فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک، 3 جوان شہید

پاکستان مستقل افغان حکومت سے کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے، امید ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی: آئی ایس پی آر— فوٹو: آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈرپر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادی اور فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع باجوڑ میں 18 اور 19 اگست کی درمیانی شب پاک افغان بارڈرپرخوارج کے ایک گروپ کی نقل وحرکت دیکھی گئی۔

آئ ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا اور فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشتگرد جہنم واصل اور 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمرحیات اور سپاہی وقار خان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل افغان حکومت سے کہتا رہا ہے سرحد کے اطراف مؤثربارڈر منیجمنٹ یقینی بنائے لہٰذا امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

https://youtu.be/mQnd6B-IiEM

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں