Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند

بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند

بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند

بجلی کے بڑے  بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند ہوگیا۔

دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی آج صبح 11:30پر بند ہوئی تھی۔

ترجمان واٹرکارپوریشن نے بتایاکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پمپنگ کا گرڈ اسٹیشن مکمل بند ہوا جس سے شہر کو عارضی طور پر پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

ترجمان واٹرکارپوریشن کے مطابق بریک ڈاؤن کے باعث پانی کے بیک پریشر سے 72 انچ کی لائن نمبر 5 اور 72 انچ کی لائن نمبر ایک پھٹ گئیں۔

ترجمان واٹرکارپوریشن نے شہریوں سے التماس کی تھی کہ  وہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

تاہم اب  دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر دوبارہ اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہواہے جس سے  پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن  کے مطابق بجلی کا دوبارہ بریک ڈاؤن رات 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔ 

https://youtu.be/mQnd6B-IiEM
Exit mobile version