101

کراچی: شہری نے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر کچرا ڈال دیا

کراچی: شہری نے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر کچرا ڈال دیا

کراچی: شہری نے بجلی بل میں میونسپل ٹیکس وصولی پر کے الیکٹرک دفتر کے باہر کچرا ڈال دیا

کراچی میں کے الیکٹرک بل میں میونسپل ٹیکس وصولی پرشہری نے انوکھا احتجاج کیا۔

کراچی کے شہری نے کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اپنے غصے کا اظہار کیا۔ شہری کا کہنا تھا کہ صرف 3 یونٹ کا بل 2ہزار 366 روپے آیا ہے، بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کے چارجز کے طور پر 400 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔

شہری نے بتایاکہ کے الیکٹرک نمائندگان سے پوچھا کیا کچرا دفتر کے باہر ڈال دوں جس پر انہوں نے کہا کچرا یہاں پھینکنا چاہیں تو پھینک دیں۔

شہری نے احتجاجاً کچرے کی بالٹی کے الیکٹرک دفتر کے سامنے پھینک دی۔

شہری کا کہنا تھاکہ جو کچرے کا بل لے رہا ہے وہ کچرا بھی اٹھائے، کے الیکٹرک کے دفتر سے معلوم کیا تو انہوں نے کہا یہ کے ایم سی کے چارجز ہیں۔

شہری نے مزید کہا کہ کوئی کچرا نہیں اٹھائے گا تو کے ایم سی نے بجلی کے بل میں ٹیکس کیوں لگایا؟ کے ایم سی کے پیسے کے الیکٹرک کو دے رہے ہیں۔

شہری کی کچرا ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں