104

قبائلی ضلع مہمند میں پہلی بار پشاور باجوڑ شاہراہ تحصیل حلیم زئی غازی کور کے مقام پر ایل پی جی گیس سٹیشن کا افتتاح کیا گیا

قبائلی ضلع مہمند میں پہلی بار پشاور باجوڑ شاہراہ تحصیل حلیم زئی غازی کور کے مقام پر ایل پی جی گیس سٹیشن کا افتتاح کیا گیا

قبائلی ضلع مہمند میں پہلی بار پشاور باجوڑ شاہراہ تحصیل حلیم زئی غازی کور کے مقام پر ایل پی جی گیس سٹیشن کا افتتاح کیا گیا۔سٹیشن کی قیام علاقے کی ضرورت اور سہولت کی خاطر کیاگیا۔ایل پی جی گیس پیٹرولیم کی دوسری مصنوعات کے بجائے سستا اور معیاری ہے۔انجن کےلئے زیادہ مفید ہے ۔پشاور باجوڑ شاہراہ پر چلنے والے ایل پی جی گیس ٹرانسپورٹرز سٹیشن میں دستیاب سہولت سے استفادہ لے سکتے ہیں ۔سمین خان کا اظہار خیال۔

مہمند تحصیل حلیمزئی میں پشاور باجوڑ شاہراہ پر غازی کور کے مقام پر دو پارٹنر سمین خان اور علی خان نے باہمی اشتراک سے سنان ایل پی جی، پول گیس سٹیشن قائم کرلی۔مذکورہ سٹیشن کی افتتاحی تقریب میں مہمند پریس کلب کے صدر شاکراللہ مہمند نے فیتہ کاٹ کر سٹیشن کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔اس موقع پر علاقائی لوگوں سمیت مہمند پریس کلب کے دوسرے سینیئر صحافی اور یو بی ایل بینک منیجر فیروز عالم خان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر موجودہ ٹرانسپورٹرز حضرات نے پشاور باجوڑ شاہراہ غازی کور کے مقام پر قائم ہونے والے سنان ایل پی جی سٹیشن کی آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مہنگا ہونے کے باعث ٹرانسپورٹرز سخت مشکلات کا شکار ہے۔

جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کے بجائے ایل پی جی گیس کا خرچہ کم ہے۔سی این جی کے مقابل میں ایل پی جی انجن کےلئے زیادہ مفید ہے۔معیار ہونے کی وجہ ٹرانسپورٹر مذکورہ گیس کے استعمال کے طرف راغب ہورہے ہیں ۔مگر مذکورہ شاہراہ پر غلنئی تا مامدگٹ ایل پی جی گیس کی سہولیات میسر نہ تھے۔ جن سے ٹرانسپورٹرز کو پریشانی کا سامنا تھا۔حالانکہ اب ان جیسے سٹیشنزسے وہ مشکلات میں کمی واقع ہونگے۔ سٹیشن کے اونر سمین خان اور علی نے اپنے خیالات میں بتایا کہ ایل پی جی گیس میں سرمایہ کاری علاقے کی سہولت اور ضرورت کے خاطر کیا گیا۔ جن کی کامیابی کیلئے متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں