74

کراچی گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم، 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر گروہی تصادم کا واقعہ پیش آیا۔

گولیمار میں مذہبی جماعت کی ریلی گزرنے پر ہوئی کشیدگی کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے جبکہ مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ایک مذہبی جماعت کی ریلی گولیمار کے علاقے سے گزر رہی تھی، جہاں پہلے سے ایک مذہبی جماعت کا کیمپ لگا تھا، فریقین میں نعرے بازی کے بعد کشیدگی بڑھی، پتھراؤ ہوا جس کے بعد فائرنگ ہوئی۔ 

 وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور شہریوں سے پر امن رہنے کی اپیل بھی کی ہے۔ 

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھی  آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی سے رابطہ کیا ہے اور  پولیس کو امن و امان پر فوری قابو پانے کی ہدایت کردی۔ 

https://www.youtube.com/watch?v=wxFUHCpdHH4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں