Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

سپریم کورٹ نے 34 برس سے قید سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں بدل دی

سپریم کورٹ نے 34 برس سے قید سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں بدل دی

سپریم کورٹ نے 34 برس سے قید سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں بدل دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہرے قتل کے جرم میں قید سزائے موت کے قیدی کی سزا عمر قید میں تبدیل کردی۔

9  صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریرکیا جس میں کہا گیا کہ مجرم غلام شبیر 34  سال سے قید میں ہے اور  عمرقید سے زیادہ سزا کاٹ چکا ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ متعدد عدالتی فیصلوں میں سزائے موت کو عمرقید میں بدلا گیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کو سزائے موت کے قیدیوں سے متعلق فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ سزائے موت کے مجرمان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے، ڈیتھ سیل کے قیدیوں کے بنیادی حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

عدالت نے کہا کہ سزائے موت کے مجرمان کی پرائیویسی کا بھی خیال نہیں رکھا جاتا، سزائے موت کے تمام مجرمان ایک ہی بیت الخلا استعمال کرتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا کہ سزائے موت کے مجرم کا سیل بارہ بائی نو کا رکھا جاتا ہے، سزائے موت کے مجرم کو دن میں صرف ایک گھنٹہ باہر چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ ڈیتھ سیل کے قیدی کے حالات دیگر قیدیوں کی نسبت بدترین ہوتے ہیں، ڈیتھ سیل میں مجرم کو تنہا اورکڑی نگرانی میں رکھا جاتا ہے، سزائے موت کا مطلب یہ نہیں کہ مجرم کے ساتھ غیرانسانی سلوک کیا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ نے قیدیوں کے حقوق سے متعلق نیلسن منڈیلا قوانین بنارکھے ہیں، پاکستان بھی اقوام متحدہ کا رکن ہے، پاکستان کے جیل قوانین فرسودہ ہوچکے ہیں جن پر حکومت نے بھی توجہ نہیں دی۔

فیصلے کی کاپی سیکرٹری داخلہ اور  صوبائی چیف سیکرٹریز سمیت تمام سرکاری لا افسران کو  ارسال کردی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?v=pWuEueDK-2w
Exit mobile version