130

مرکزی میلاد کمیٹی نیوشکریال اسلام آباد کااجلاس جامع مسجد حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ میں منعقد ہوا

مرکزی میلاد کمیٹی نیوشکریال اسلام آباد کااجلاس جامع مسجد حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ میں منعقد ہوا

اسلام آباد ( بیورو رپورٹ)مرکزی میلاد کمیٹی نیوشکریال اسلام آباد کااجلاس جامع مسجد حضرت سیدنا اویس قرنی رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ گلی نمبر 16 گارڈن ٹاؤن اسلام آباد منعقد ہوا ۔ اجلاس میں میں ذیل عہدیدار و اراکین نے شرکت فرمائی،جن میں سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اسلم ناز صدر قاری غلام سرور الحسنی سینئر نائب صدر حافظ قاری محمد الیاس قادری سیکرٹری جنرل میاں افضال احمدڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری خالد سیکرٹری فنانس سید پرویز شاہ سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شاہدعلامہ کاشف رضا قادری ،قاری غضنفر علی نعیمی، علامہ سلیم ضیائی،حاجی عمر خطاب قاری قیصر بٹ ،

حافظ یاسر راجہ محمد لیاقت, صاحبزادہ قاری عبد الرزاق محمد طارق، عبد الکریم حاجی جاوید, شاہد محمود, آصف ظہور شامل تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری غضنفر علی نعیمی نے فرمایا اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم قاری سلیم ضیائی نے پیش کی،جلسہ گاہ حسب سابق ضیاء مسجد والی جگہ کا انتخاب کیا گیا ہے جس کی صفائی ودیگر معاملات ڈاکٹر شاہد اور چوہدری خالد کی نگرانی میں ہونگے ساؤنڈ سسٹم بمعہ الیکٹرک سٹی تار برائے کنکشن کے انتظامات جناب چوہدری محمد اسلم ناز اورقاری غضنفر علی نعیمی کی ذمہ داری میں دیئے گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں