بلوچستان: پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان: پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے پنجگور اور ژوب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کل رات یہ کارروائیاں 26 اگست کو کی گئی دہشت گردی کے تناظر میں کی گئیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پنجگور اور ژوب میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ فائرنگ سے 3 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کٹہرے میں لانے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن و ترقی سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔
خیال رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے پے درپے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 54 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے، آپریشن کے دوران فورسز نے درجنوں دہشتگردوں کو بھی جہنم واصل کیا تھا۔