52

اسرائیلی میڈیا نے عمران خان کے حق میں لکھا، انکے چاہنے والے اس کو پرکھیں: خواجہ آصف

اسرائیلی میڈیا نے عمران خان کے حق میں لکھا، انکے چاہنے والے اس کو پرکھیں: خواجہ آصف

اسرائیلی میڈیا نے عمران خان کے حق میں لکھا، انکے چاہنے والے اس کو پرکھیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسرائیلی میڈیا نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے حق میں لکھا، پاکستان میں ان کے چاہنے والے اس کو پرکھیں، ہمارا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں پڑا ہوا ہے۔

اسرائیلی اخبار میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں چھپنے والے مضمون پر خواجہ آصف نے کہا کہ اسرائیلی میڈیا نے ان کی سیاسی ایڈاپشن کی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے لندن میں انتخابات کے دوران ایک مسلمان کی بجائے یہودی کی مہم چلائی، اسرائیلی میڈیا نے بانی پی ٹی آئی کے حق میں لکھا، ہمارا تشخص بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے خطرے میں پڑا ہوا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی، پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان میں بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والے ان کو پرکھیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی کھل کر اسرائیل کے مظالم کی مذمت نہیں کی، بانی پی ٹی آئی صیہونی قصائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں