70

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں مگر جلسے میں خاتون کو للکارتے ہیں: عطا تارڑ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں مگر جلسے میں خاتون کو للکارتے ہیں: عطا تارڑ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا دہشتگردوں سے ڈرتے ہیں مگر جلسے میں خاتون کو للکارتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ  وزیر اعلیٰ  خیبرپختونخوا دہشت گردوں سے تو  ڈرتے ہیں مگر  جلسے میں مٹھی بھر لوگوں کے سامنے خاتون کو  للکارتے ہیں۔

ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ  آپ جیسےکئی وزیراعلیٰ ڈیل کیے ہیں، ذرا اٹک پل پار کرکے دکھائیں۔

عطاتارڑ کا  کہنا تھا کہ  جلسے میں ناکامی کا غصہ  انہوں نے مریم نواز   پر نکالا، انقلاب ایسے نہیں آتا کہ آپ کہیں کہ راستے بند تھے۔

 وفاقی وزیر امیر مقام نے پی ٹی آئی پر جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور  نے 15 دن دیے، میں 20  دن دیتی ہوں نکلوا لیں اپنے لیڈر کو باہر ، پنجاب پر لشکر کشی کا شوق پورا کرلیں،  پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ بڑی جلدی اتار دیتی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=TAOGvVGpTd0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں