52

ایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ایف بی آر ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین کے ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق  ایف بی آر کے 19 ہزار 151 ملازمین میں سے 10 ہزار 102 ملازمین نے 2023  میں ٹیکس گوشوارے جمع کرائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق ایف بی آر کے 8 ہزار 503  ملازمین 6 لاکھ  روپے سالانہ تنخواہ کی حد سےکم اجرت وصول کر رہے ہیں۔ ایف بی آر کے 263 افسران طویل رخصت  پر ہونے کی وجہ  سے ٹیکس گوشوارے  جمع نہیں کراسکے۔ ایف بی آر میں تعینات 74  افسران پروبیشن پر ہیں جن کی تنخواہیں ٹیکس حد  سے کم ہیں۔

وزارت خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ  بجٹ  خسارہ پورا کرنے کے لیے رقم ملکی اور غیرملکی قرض سے پوری کی جارہی ہے، سرکاری قرض میں اضافے کی  وجہ  مالی خسارہ  اور  روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ہوا۔

وزیرخزانہ کے مطابق قرض کی شرح میں اضافہ ٹیکس میں اضافے سے زیادہ ہو تو قرض پر سود کی ادائیگیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=TAOGvVGpTd0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں