80

سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، اہلکار شہید

سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، اہلکار شہید

سوات میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول دھماکا، اہلکار شہید

سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور  3 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایاکہ پولیس وین دس سے زائد ممالک کے سفیروں کی سکیورٹی قافلے میں شامل تھی، دھماکے میں تمام سفیرمحفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  قافلے میں روس، ایران، پرتگال، انڈونیشیا، تاجکستان، قازقستان اور ایتھوپیا کے سفیرموجود تھے، واقعے کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تمام سفیر چمیبرآف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جارہے تھے۔

دوسری جانب مالم جبہ کے قریب واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ سفارتکاروں کا گروپ بخیریت اسلام آباد واپس پہنچ گیا۔

ترجمان نے بتایاکہ مالم جبہ اورسوات کے دورے کے بعد اسلام آباد واپس جانے والے سفارتکاروں کے گروپ کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا، پولیس گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

ترجمان کے مطابق شہید پولیس اہلکار کے خاندان اور زخمی 3 افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردوں کے سامنے ثابت قدم رہتے ہیں، ایسے واقعات پاکستان کو دہشت گردی کےخلاف جدوجہد کے عزم سے نہیں روک سکتے۔

https://www.youtube.com/watch?v=_t23wf7yTLU&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں