این ایس ایف کا 23 واں مرکزی کنونشن،مجتبی بانڈے صدر،محسن عزیز سیکرٹری جنرل منتخب
مظفرآباد (پریس ریلیز)جے کے این ایس ایف کا 23 واں مرکزی کنونشن،مجتبی بانڈے مرکزی صدر،محسن عزیز سیکرٹری جنرل منتخب،نو منتخب مرکزی عہدیداران سے سابق مرکزی صدر صمد شکیل نے عہدوں کا حلف لیا،کنونشن میں بھمبر سے نیلم تک کے طالب علموں،جے کے نیپ کی قیادت و کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا 23 مرکزی کنونشن بابائے این ایس ایف گل نواز بٹ شہید سے منسوب 22 اور 23 ستمبر کو مظفرآباد میں منعقد ہوا،
مرکزی کنونشن میں آذاد کشمیر کے تمام اضلاع سے این ایس ایف اور جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے کارکنان کے علاؤہ ترقی پسند جماعتوں کی قیادت اور شہریوں نے شرکت کی،مرکزی کابینہ کے انتخاب سے قبل 22 اور 23 ستمبر کی درمیانی شب تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا،تربیتی نشست کے اختتام پر مرکزی قیادت کا انتخاب عمل میں لایا گیا
جس کے تحت مرکزی صدر مجتبی بانڈے،سنئیر نائب صدرادیبہ جمیل،نائب صدر،امجد کاشر،سیکرٹری جنرل،محسن عزیز،ڈپٹی سیکڑی،جنرل عدیل آصف،چیف آرگنائزر محمد شایان،ڈپٹی آرگنائزر انصار الیاس،چیرمین پبلسٹی بورڈ ضرغام جمیل،چیرمین سڈی سرکل صیب خان، چیئرمین مالیاتی بورڈ ارسلان عباسی، سیکرٹری نشر واشاعت سردار اسامہ،جوائنٹ سیکرٹری احمد بٹ کو منتخب کیا گیا نو منتخب مرکزی عہدیداران سے سابق مرکزی صدر صمد شکیل نے حلف لیا،
حلف کی تقریب سے جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی کے صدر سردار نیاز،سنئیر نائب صدر داؤد اعوان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل سردار عادل،چیف آرگنائزر عابد شاہین،ممبران نیشنل کونسل نیپ فضل محمود بیگ ایڈووکیٹ،راجہ صباء ایڈووکیٹ،شجاعت نقوی ایڈووکیٹ،این ایس ایف کے سابق صدر صمد شکیل،نو منتخب صدر این ایس ایف مجتبی بانڈے،سنئیر نائب صدر ادیبہ جمیل اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر کی وحدت،آذادی و خودمختاری اور عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی،مقبول بٹ شہید کے راستے پر چلتے ہوئے مادر وطن پر قابض ملکوں سے آذادی ہماری جدوجہد کا محور و مرکز ہے