ملین سمائلز فاءونڈیشن نے پاک آرمی کی تحریک پر کیل ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کردیا 137

ملین سمائلز فاءونڈیشن نے پاک آرمی کی تحریک پر کیل ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کردیا

ملین سمائلز فاءونڈیشن نے پاک آرمی کی تحریک پر کیل ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کردیا

نیلم(سردار اورنگزیب سے)ملین سمائلز فاءونڈیشن نے پاک آرمی کی تحریک پر کیل ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کردیا۔برگیڈئیر تنویر احمد،برگیڈئیر عمران نےسی او ملین سمائلز فاءونڈیشن ذیشان افضل نے ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کیا ۔ملین سمائلز فاءونڈیشن نے ٹراما سنٹر کیل کی جملہ ضروریات کے آلات/فرنیچر/بیڈز فراہم کیئے

۔ٹراما سنٹر کی افتتاحی تقریب میں ایم ایس کیل ہسپتال ڈاکٹر سردار محمد اشرف،چئیرمین ٹاؤن کمیٹی کیل سردار امجد کے علاؤہ سیاسی وسماجی شخصیات مشتاق بٹ،ملک امتیاز اعوان سمیت انجمن تاجران کیل اور سول سوسائٹی نے پاک فوج سمیت سماجی تنظیم ملین سمائلز فاءونڈیشن کے سی او زیشان افضل کا شکریہ اداء کیا

۔شہریوں نے ملین سمائلز فاءونڈیشن کی تعلیم کے میدان سمیت دیگر فلاحی منصوبوں میں کلیدی کردار کو سراہا ہے۔سماجی حلقوں نے ملین سمائلز فاءونڈیشن کی محکمہ تعلیم میں گراں قدر خدمات اور سیاحت کے فروغ اور پینے کے صاف شفاف پانی کے لیے کولر لگانے پھر ہیلتھ میں خاص کر کیل میں ٹراما سنٹر کے قیام پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔//

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں