123

پاک فوج نے اسلام آباد میں سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں، مختلف علاقوں میں گشت

پاک فوج نے اسلام آباد میں سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں، مختلف علاقوں میں گشت

پاک فوج نے اسلام آباد میں سکیورٹی ذمہ داریاں سنبھال لیں، مختلف علاقوں میں گشت

پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس کے بعد پاک فوج کے دستوں نے اسلام آباد میں سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے دستوں کی اسلام آباد اور گردو نواح میں تعیناتی کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ شہریوں کےجان ومال کے تحفظ،امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کا علاقے بھر میں گشت شروع ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=iROCIiUnjos

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں