عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
عمران خان کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ خان، عظمیٰ خان کو آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
سیشن عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالےکردیا۔
ڈیوٹی جج نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزمان کوکل انسداد دِہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیال رہے عمران خان کی بہنوں کو 2 روز قبل اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کیا تھا۔