71

ملک میں 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، وزیر خزانہ

ملک میں 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، وزیر خزانہ

ملک میں 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں اسٹیل سمیت مختلف کمپنیاں 29 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کر رہی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ نے کہا کہ مجموعی طور پر 128 ارب روپے سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی ہے، ٹیکسٹائل بزنس میں 23 ارب روپے سے زائد، سیمنٹ کے لیےکوئلے کے بزنس میں  18 ارب روپے، بیٹریاں بنانے کے کاروبار میں 11 ارب اور بیوریجز کے کاروبار میں 15 ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرسکتے، اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں کہ انفورسمنٹ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا تناسب ساڑھے 13 فیصد تک بڑھانا ہے، سیلز ٹیکس کی چوری روکنی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے،کوئی ملازم ہو یا ٹیکس دہندہ جو بھی ملوث ہوا کارروائی ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=WhayhZgNXUw&t=3s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں