87

جاوید اقبال بٹ سنئیر نائب صدر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر، ڈپٹی بیورو چیف جی ایم نیوز میرپور عرفان بوٹا نے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کا دو روزہ سیاحتی وزٹ

جاوید اقبال بٹ سنئیر نائب صدر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر، ڈپٹی بیورو چیف جی ایم نیوز میرپور عرفان بوٹا نے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کا دو روزہ سیاحتی وزٹ

اسلام گڑھ (بیورو چیف)جاوید اقبال بٹ سنئیر نائب صدر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر، ڈپٹی بیورو چیف جی ایم نیوز میرپور عرفان بوٹا نے ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ کا دو روزہ سیاحتی وزٹ کیا، اسلام گڑھ میرپور آزاد کشمیر سے مدرس ظہیر علی اور مدرس محمد اشرف بھی جاوید اقبال بٹ کے ہمراہ تھے، سنیئر صحافی میرپور اسلام گڑھ جاوید اقبال بٹ نے اپنے دورہ حویلی کا آغاز تحصیل ممتاز آباد سے کیا۔ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے مزار پر حاضری دی اور دعا کی،

سابق سنیئر وزیر چوہدری محمد عزیز کے گھر کہوٹہ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد عزیز مرحوم اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے، مرحوم نے ضلع حویلی میں پختہ سڑکوں کا جال بچھایا مرحوم آذاد کشمیر کا قمیتی سرمایہ تھے، جاوید اقبال بٹ اور دیگر ساتھیوں نے چوہدری محمد عزیز مرحوم کی بلندی درجاتِ کے لئے خصوصی دعا کی. جاوید اقبال بٹ نے ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب کے ممبران کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین سے بھی ملاقات کی بعد ازاں ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب کے سینئر صحافی صاحبزادہ سید ماجد گیلانی، راجہ پرویز کیانی اور محمود ایوب راٹھور کے ہمراہ ہلاں آبشار کا وزٹ کیا،

سنیر صحافی میرپور جاوید اقبال بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حویلی سیاحتی اعتبار سے بہت خوب صورت مقام ہے یہاں کی پختہ سڑکیں اور ٹھنڈے چشمے ہمشیہ یاد رہیں گے۔ڈپٹی بیورو چیف جی ایم نیوز میرپور عرفان بوٹا نے ڈسٹرکٹ ایوب پریس کلب کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حویلی کہوٹہ کے لوگ مہمان نواز اور ہمدرد انسان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین سے ملاقات کر کے خوشی ہوئی ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین ایک فرض شناس آفیسر ہیں

سید فاروق گیلانی نے میرپور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے صحافی مہمانوں کو پر خلوص ظہرانہ دیا۔ سی ای او حق کی آواز ڈسٹرکٹ حویلی کہوٹہ صاحبزادہ سید ماجد گیلانی، راجہ پرویز کیانی، راجہ محمود ایوب راٹھور نے جاوید اقبال بٹ اور دیگر مہمانان گرامی کا حویلی آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کو نیک دعاؤں کے ساتھ الوداع کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں