91

الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کی عوامی و فلاح و بہود کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، کمشنر ملتان

الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کی عوامی و فلاح و بہود کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، کمشنر ملتان

ملتان، شجاع آباد(بیورو رپورٹ )الفاروقیہ ٹرسٹ شجاع آباد کی عوامی و فلاح و بہود کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، عوام الناس کی آنکھوں اور گردوں کا مفت علاج نعمت عظمیٰ ہے، ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان، محترمہ مریم خان صاحبہ نے جامعہ فاروقیہ شجاع آباد میں الفاروقیہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شجاع آباد کے زیرانتظام تین روزہ فری آئی کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاحکومت پنجاب بھی عوامی منصوبوں کے لیے سرگرم ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عظیم الشان تعلیمی، سماجی اور رفاہی خدمات پرجامعہ فاروقیہ شجاع آباد کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ خدمت خلق اللہ تعالیٰ کی رضا، دعاؤں کے حصول کا ذریعہ ہے، انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی خدمت کے لیے صاحب ثروت اور دیگر اداروں کو بھی آگے بڑھنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پسماندہ خطے میں مفت ڈائیلائیسز، بیوگان ، یتیموں کی خدمت اور صاف پانی کی فراہمی الفاروقیہ ٹرسٹ کے قابل تحسین منصوبے ہیں۔
کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون نے اپنے خطاب میں مولانا زبیراحمد صدیقیؔ کو ان کے علمی، تصنیفی، تعلیمی اور رفاہی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، سابق وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ نے الفاروقیہ ٹرسٹ کی بلاتفریق خدمت انسانیت کو شجاع آباد کے لیے نعمت قرار دیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلیمان ظفر، سیلانی ٹرسٹ کے جنیدکاپڈیا،سابق ایم پی اے سید مجاہد علی شاہ، معروف صنعت کار الحاج محمد اکرم، میاں احمد رضا بودلہ، سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق قریشی،

ڈاکٹر حافظ سردار احمد، سابق ناظم شیخ عبدالباری، صدربار عدیل احمد خان لنگاہ، خواجہ ضیاء الحق، راؤ نوید سعید، ملک محمد عابد، تاجر راہنما الحاج محمد اختر قریشی، خواجہ شکیل الرحمن، ملک محمد عامر، عبدالستار شاہ، بزرگ صحافی سلیم اختر قریشی، مولانا پروفیسر عبدالشکور، قاری محمد عارف، خواجہ سجاد احمد اور حاجی محمد اسلم بھی موجود تھے۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے الفاروقیہ فری ڈائیلائیسز سنٹر، یتیم بچوں کے سنٹر مہد الصدیقی اور جامعہ فاروقیہ شجاع آباد کے دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔کیمپ سیلانی ٹرسٹ کے تعاون سے جاری ہے۔دریں اثنا آج پہلے روز، رات گئے آنکھوں کے مویتا کے پانچ سو سے زائد اپریشن ہوئے، آپریشنز کا یہ سلسلہ ہفتہ شام تک جاری رہے گا۔تقریب سے جامعہ فاروقیہ کے ذمہ داران مفتی محمدطیب معاویہ،مولانامحمدعمیرصدیقی نے بھی خطاب کیا۔کیمپ میں سینکڑوں خواتین وحضرات کی آنکھوں کامعائینہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں