میرپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار نیاز مرحوم کی چھٹی سالانہ برسی گزشتہ روز ان کے آبائی گھر مواہ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی
اسلام گڑھ(نامہ نگار)
میرپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت نمبردار نیاز مرحوم کی چھٹی سالانہ برسی گزشتہ روز ان کے آبائی گھر مواہ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس موقع خطیب پیر قدیر احمد زاہدی، مولانا کبیر صدیقی،علامہ اظہر ساجد نے خصوصی خطاب کیا اور کہا کہ مرحوم عاشق رسولﷺ اور نیک صفت انسان تھے جنھوں نے ہمیشہ کمزوروں مظلوموں کی مدد کی اور اپنی ساری زندگی اسی طرزعمل میں گزار دی۔
چوہدری نمبردار نیاز مرحوم کی اولیاء اللّٰه سے بھی خصوصی عقیدت تھی جس کا اظہار وہ عملی طور پر بھی مختلف اولیاء اللہ سے ملاقاتوں اور درباروں میں حاضری اور سالانہ عرس پر خصوصی لنگر کا اہتمام کر کے کرتے تھے۔ مرحوم ایک علم دوست شخصیت بھی تھے جن کی خصوصی محبت اور نشستیں اہل علم لوگوں سے ہوتیں تھیں۔
تقریب کی ابتداء قرآن خوانی سے کی گئی
تلاوت قرآن کریم کی سعادت قاری زمان نے جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت طفیل احمد زاہدی نے حاصل کی۔اس موقع پر سابق امیدوار اسمبلی چوہدری سائیں ذوالفقار، ریٹائرڈ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر ارشد محمود، سابق برطانوی کونسلر چوہدری الطاف، سابق ممبر ضلع کونسل قاضی محمود، سابق ممبر چوہدری ناظم،کونسلر چوہدری طالب، سابق ممبر چوہدری علی اصغر،سابق چیئرمین ضلع زکواۃ ٹھیکیدار چوہدری صابر، ٹھیکیدار عجائب، نوجوان ووکلاء سمیت کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی۔ مقررین نے مرحوم کی زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور ان کے بہترین کردار کو سراہتے ہوئے خراج عقیت پیش کی
آخر میں خصوصی دعا علامہ اظہر ساجد نے کی اور مرحوم کی دراجات بلندی و اخروی منازل کی آسانی، کشمیر کی آزادی شہدائے فلسطین اور فلسطین کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
تقریب کے آخر میں میزبان ابرار نیاز ایڈووکیٹ نے معزز مہمانوں کا آمد پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔