108

کالج میں مبینہ زیادتی: ہمارے پاس کوئی فوٹیج نہیں، کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے، لاہور پولیس

کالج میں مبینہ زیادتی: ہمارے پاس کوئی فوٹیج نہیں، کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے، لاہور پولیس

کالج میں مبینہ زیادتی: ہمارے پاس کوئی فوٹیج نہیں، کسی کے پاس ثبوت ہے تو سامنے لائے، لاہور پولیس

لاہور پولیس نے نجی کالج میں طالبہ سے زیادتی کے مبینہ واقعے پر ثبوت فراہم کرنے کی اپیل کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شہر بانو نے کہا کہ ہمارے پاس مبینہ واقعے سے متعلق کوئی سی سی ٹی وی فوٹیج نہیں، اگر کسی کے پاس طالبہ سے زیادتی کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے کرآئیں۔

انہوں نے کہا کہ جس لڑکی کا نام لیا جارہا ہے وہ گھر میں گری اور اس کے ساتھ زیادتی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اس کے علاوہ اگر کسی کے ساتھ واقعہ ہوا تو پولیس کو بتائیں۔ 

اے ایس پی کا کہنا تھا کہ اگر پولیس گارڈ کو نہ پکڑتی تو تب بھی پولیس کو غلط کہا جاتا۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز گلبرگ میں نجی کالج کی طالبہ کو سکیورٹی گارڈ کی جانب سے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کی خبر سامنے آئی تھی جس کے بعد طالب علموں نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے شہر بھر میں احتجاج شروع کردیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کی تحقیقات کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم  کردی ہے جو 48 گھنٹوں میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں