Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مسلسل کئی گھنٹے سے مذاکرات جاری

فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مسلسل کئی گھنٹے سے مذاکرات جاری

فضل الرحمان اور بلاول کی ملاقات، آئینی ترمیم پر مسلسل کئی گھنٹے سے مذاکرات جاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے۔

بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کراچی میں بلاول ہاؤس میں ہوئی جس میں دونوں جماعتوں کے رہنما بھی شریک ہیں۔

ملاقات میں ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے بتایاکہ بلاول بھٹو اور فضل الرحمان نے اتفاق کیاکہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس خوش آئند ہے اور ایس سی او خطے کے استحکام میں معاون ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان 26 ویں آئینی ترمیم پرہونے والے مذاکرات تین گھنٹوں سے مسلسل جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے جے یوآئی 26ویں آئینی ترمیم کے مشترکہ ڈرافٹ کی تیاری مل کر کرے اور دونوں جماعتیں مشترکہ ڈرافٹ کی تیاری کے بعد دوسری سیاسی جماعتوں سےرابطے کریں گے۔

دوسری جانب بلاول ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شازیہ مری کا کہنا تھاکہ آج کہیں محسوس نہیں ہواکہ مولانا فضل الرحمان ترمیم کی مخالفت کریں گے، ملاقات مثبت رہی، اس میٹنگ میں خاصی برف پگھلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہی خواہش ہے آئین میں جو ترمیم ہے وہ دوتہائی اکثریت سے پاس ہو، دونوں طرف سے خوشگوار باتیں ہوئی، بلاول بھٹو نے جے یو آئی اور پیپلز پارٹی کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

ان کا کہنا تھاکہ 18 ویں ترمیم کے وقت بھی پی پی اور جے یو آئی ساتھ ساتھ تھی، دونوں جماعتوں کی قانون سازی اور آئین سازی کے حوالے سے نیت صاف رہی ہے، ماضی میں جے یو آئی اور پی پی کے مضبوط ورکنگ ریلیشن رہی ہے، میثاق جمہوریت 2006 میں ہوا تھا اس میں بھی وفاقی آئینی عدالت ذکر ہے۔

Exit mobile version