113

پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کے ضلعی نائب صدر سید کرار حیدر شاہ کا سانحہ کارساز کی برسی پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کے ضلعی نائب صدر سید کرار حیدر شاہ کا سانحہ کارساز کی برسی پر پیغام

خانیوال(سعید احمد بھٹی) پاکستان پیپلز پارٹی خانیوال کے ضلعی نائب صدر سید کرار حیدر شاہ کا سانحہ کارساز کی برسی پر پیغام
انہوں نے کہا کہ کراچی میں شہید بے نظیر بھٹو کا فقیدالمثال استقبال نے آمریت کی نیندیں حرام کردیں اور انہوں نے اپنے دھشت گردوں کے ذریعے بم دھماکے کروادئیے تاکہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو اور کارکنان کو ڈرایا جاسکے مگر تاریخ گواہ ھے کہ نہ ھم ڈرے والے اور نہ ھماری لیڈر ڈرنے والی تھی۔سانحہ کارساز کے 177 شہید کو سرخ سلام پیش کرتے ھیں۔انہی کی وجہ سے آج جمہوریت قائم ھے۔ کارساز حملہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی آمریت اور دہشت گردوں نے مل کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اورپارٹی کی مرکزی قیادت کو نشانہ بنایا
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا،جب 30 لاکھ لوگ ان کے استقبال کے لیے موجود تھےجو لوگ دہشت گردی اور تشدد کے ذریعے جمہوریت کی آواز کو دبانا چاہتے تھے، وہ ناکام ہو چکے
سانحہ کارساز یاد دلاتا ہے کہ بہادر جیالوں نے جمہوریت کے کاز کی خاطراپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاجیالوں کی قربانی ہمارے اس طویل اور پرامن جمہوری پاکستان کے سفر کا اٹوٹ حصہ ہے پرامن جمہوری پاکستان کی جدوجہد وہ سفر ہے جس کی قیادت شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے کی شہداء کارساز کا خون ہمیں انتہاپسندی اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کا حوصلہ دیتی ھے
ہمارا عزم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے وژن کے ساتھ مضبوط ہےقوم سانحہ کارساز کے شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور ان کے مشن کو آگے بڑھائیں
آج ہم یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ جمہوریت کی حفاظت کریں
ہم عہد کرتے ہیں کہ انتہاپسندی کے خلاف ڈٹ جائیں گے سید کرار حیدر شاہ نے سانحہ کارساز کے حوالے سے ضلع کچہری خانیوال کی تقریب جو PLF خانیوال نے کی تھی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کیا کہ
آج ھی کے دن میں بحیثیت ضلعی صدر PYO خانیوال یوتھ دوستوں کے ساتھ کراچی آیا۔میرے ساتھ سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ،بابر علی، چوھدری سلمان شفیق،علی رضا راجہ مرحوم،چاچا اقبال ڈرائیور، ملک اسماعیل،ملک الطاف کھوکھر و دیگر عہدےداران بھی تھے قافلے کی قیادت پی پی کے امیدواران قومی اسمبلی سید فخر امام سابق سپیکر قومی اسمبلی، سید فیصل امام سابق چئیرمین ضلع کونسل خانیوال امیدوار قومی اسمبلی اور حاجی نشاط خان ڈاھا امیدوار صوبائی اسمبلی کر رھے تھے کے ساتھ اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔

ھم نے قیادت کے حکم پر لبیک کہا اور خانیوال سے کراچی پہنچے ھمیں معلوم تھا کہ آمریت ظلم کی کوئی بھی شکل استعمال کر سکتی ھے۔ھم ھر ظلم سہنے کے لئے تیار تھے اور اب بھی تیار ھیں۔اس وقت بھی مجھ پر میرے بھائی سید ارسلان مرتضی ایڈووکیٹ پر مقدمات درج ھوئے ھم اس وقت بھی نہیں گھبرائے نہ ھم اب گھبراتے ھیں۔۔ھم کل بھی ھٹو والے تھے ھم آج بھی بھٹو والے ھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں