56

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا دورہ شیخوپورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا دورہ شیخوپورہ

شیخوپوره(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا ہر شہر کو محفوظ بنانے کا عزم، پنجاب کا چوتھا شہر شیخوپورہ بھی پنجاب کے سیف سیٹز میں شامل، پنجاب کے 18 شہروں کو سیف سٹی بنانے کے پروگرام کا آغاز گذشتہ روز شیخوپورہ سے کیا گیا، آئندہ ہفتے 4 مزید شہر سیف سٹی بن جائیں گے

جنکا افتتاح وزیر اعلی پنجاب کریں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی شیخوپورہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کا افتتاح، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دو ہفتے میں مزید 5 شہروں میں سیف سٹی فعال کرنے کا حکم ، مارچ تک تمام 18بڑے شہر میں سیف سٹی پراجیکٹ فعال کرنے کی ہدایت، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی شیخوپورہ کی ویڈیو وال کا بھی مشاہدہ کیا،

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی شیخوپورہ میں جدید مواصلاتی آلات کامعائنہ کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو جدید باڈی کیم، رگڈ سمارٹ فون اور دیگر آلات کے بارے بتایا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی شیخوپورہ کنٹرول روم میں مانیٹرنگ کے عمل کا مشاہدہ کیا، ایم ڈی سیف سٹی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف بریفنگ دی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کیمیونیکشن آفیسرز سے بات چیت کی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی کیمرے سے روڈز اور بازاروں کا معائنہ کیا، دوران بریفنگ بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے 52 اہم مقامات پر 273 کیمرے نصب کئے گئے ہیں،

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار طریقے سے ای چالان ہونگے، سیف سٹی شیخوپورہ ائیر کوالٹی انڈکس کی بھی مانیٹرنگ کرے گا، جرائم پیشہ افراد کا چہرے کی شناخت (Facial Recognition System) سے شناخت اور سراغ لگایا جائے گا، شیخوپورہ شہر کے 10 مختلف مقامات پر پینک بٹن بھی نصب کئے گئے، شیخوپورہ شہر کے 15 مقامات پر وزیر اعلیٰ مریم نواز فری وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، اس دوران وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شیخوپورہ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی ہوئی،

ڈی پی او شیخو پورہ نے امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سی ایم اینیشی ایٹو پر پیش رفت سے آگاہ کیا، شیخوپورہ سرگودھا روڈ کی تعمیر و توسیع اور اوور ہیڈ کے پراجیکٹ پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کا حکم صادر کءا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے ڈی سی اور پولیس حکام کو عوام کے لئے آفس کے دروازے کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی، اراکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور اینشی ایٹو کی مانیٹرنگ اور وزٹ کی ہدایات بھی جاری کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں