Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

خواہش ہے 5 سال میں ایسا پنجاب چھوڑکر جاؤں جہاں ہر مرض کا علاج ممکن ہو: مریم نواز

 نواز شریف کا حق بنتا ہےکہ یہ اسپتال ان کے نام پر ہو، مریم نواز کا لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب،فوٹو: @pmln_org

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کا کہنا ہےکہ ان کی خواہش ہے کہ 5  سال میں ایسا پنجاب چھوڑ کر جاؤں جہاں ہر مرض کا علاج ممکن ہو۔

لاہور  میں نواز  شریف کینسر  اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ کریم کا شکر   ہےکہ آج نواز شریف صاحب کی خواہش پوری ہونے جا رہی ہے، 920 بستروں پر مشتمل اسپتال میں کینسر کے ہر اسٹیج میں مبتلا مریض کا علاج ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ اسپتال صرف پنجاب کے عوام کے لیے نہیں ملک بھر کے عوام کے لیے ہے۔ نواز شریف ، شہباز شریف اور ان کی ترجیح عوام کی خدمت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ  خواہش ہے 5 سال میں ایسا پنجاب چھوڑ کر جاؤں جہاں ہر مرض کا علاج ممکن ہو ،  پنجاب نے اپنے دل کے دروازے سب صوبوں کے عوام کے لیے کھول رکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ  مرحومہ  اسی مرض کے سبب جانبر نہ ہوسکیں، نواز  شریف کا حق بنتا ہےکہ یہ اسپتال ان کے نام پر ہو۔

https://youtu.be/cvq1-LZTjIc
Exit mobile version