Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں

موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں

اسلام گڑھ ( جاوید اقبال بٹ سے۔ ) موجودہ دور میں تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند سرگرمیاں انتہائی ضروری ہیں۔دنیا میں کھیل اور کھلاڑی ایک الگ مقام و مرتبہ اور شہرت رکھتے ہیں ۔ادارے یہاں اپنے طلباء وطالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر رہے ہیں وہاں کھیلوں میں بھی ان کو ان کی دلچسپیوں کے مطابق آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے

اس سلسلہ میں ایلیمنٹری بورڈ میرپور نے اس دفعہ ضلع میرپور میں ایسے تمام طلباء وطالبات جو جماعت پنجم اور ہشتم میں رجسٹرڈ ہوئے اور ان کی عمریں 14سال اور 16سال سے کم تھیں کھیل کے میدان میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع فراہم کیا۔ایلیمنٹری بورڈ کے چیئرمین محمد آصف جرال نے تحصیل ڈڈیال،تحصیل اسلام گڑھ ،تحصیل میرپور اور کھڑی میں تحصیل لیول مقابلوں کے لئے ٹیمیں تشکیل دیں۔چیئرمین ضلعی ایلیمنٹری بورڈ میرپور محمد آصف جرال اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین منتظم بھی ہیں

انھوں نے سٹاف ایلیمنٹری بورڈ میرپور،ڈویژنل ڈائریکٹر ڈویژن میرپور سید تخلیق الزمان شاہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میرپور محمد اسحاق مغل کے تعاون سے ضلع بھر میں بہترین مقابلہ جات منعقد کروانے کے لیے شاندار کام جاری رکھا ہواہے۔ایلیمنٹری بورڈ کے ان اقدامات کو عوام کی طرف سے بہترین پذیرائی ملی ہے ۔اسی تسلسل میں گزشتہ روزاسلام گڑھ وویمن اسٹیڈیم میں ایلیمنٹری بورڈ میرپور کے زیر اہتمام طالبات کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔سالانہ مقابلہ جات کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر امور منگلا ڈیم وہاوسنگ سوسائٹی آزاد کشمیر چودھری قاسم مجید تھے

۔تقریب کی صدارت ڈویژنل ڈائریکٹر میرپور سید تخلیق الزمان شاہ اور چیئرمین ایلیمنٹری بورڈ میرپور محمد آصف جرال نے کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے گرلز ہائی سکول ڈھلہ کی طالبہ علینہ نے کیا۔جبکہ ہدیہ نعت علیشبہ نے پیش کیا ۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مہمان خصوصی چودھری قاسم مجید کی آمد سے قبل سیکرٹری ایلیمنٹری بورڈ میرپور چودھری محمد منیر نے سر انجام دئیے۔کھیلوں کا باقاعدہ آغاز 100میٹر دوڑ سے کیاگیا

۔کھیلوں میں گرلز ہائر سیکنڈری سکول پوٹھہ بینسی ہمراہ معلمہ مہوش اصغر ،گرلز ہائی سکول جٹی ڈھیری ہمراہ معلمہ صائمہ شفیق،گرلز ہائی سکول ڈھلہ ہمراہ معلمہ ثمینہ نجیب ،گرلز ہائی سکول اسلام گڑھ ہمراہ معلمہ عائشہ کریم ،گرلز ہائر سیکنڈری سکول کنیلی ہمراہ معلمہ وجہیہ ریاض ،گرلز مڈل سکول ڈھانگری بہادرہمراہ معلمہ رضوانہ ممتاز،گرلز پرائمری سکول چندروئی ہمراہ انچارج معلمہ شازیہ کوثر،بوائز پرائمری سکول مواہ ہمراہ معلم عامر غازی ،بوائز پرائمری سکول رڑاہ ہمراہ معلم محمد وقاص،گرلز پرائمری سکول مہاجر کالونی ہمراہ معلمہ ثمینہ اطہر ،بوائز پرائمری سکول مہاجر کالونی ہمراہ معلم محمد عرفان،گرلز پرائمری سکول گڑھا بجاڑ ہمراہ معلمہ مسرت شاہین،گرلز پرائمری سکول اندراہ کلاں ہمراہ معلمہ نرگس طالب،گرلز پرائمری سکول ٹکاری ہمراہ معلمہ صفیہ خانم ،

گرلز پرائمری سکول میراہ کھائی ہمراہ معلمہ ماریہ اشرف ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول حیدرآباد ہمراہ معلمہ زاہدہ عزیز ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھکی رڑاہ ہمراہ معلمہ شگفتہ فاطمہ ،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول رڑاہ جاگیر ہمراہ عروج احسان ،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول بنگڑیلا ہمراہ معلمہ ثوبیہ اللّٰہ رکھا،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بوعہ ہمراہ معلمہ ارسہ بانو،پاک کشمیر انسیٹیوٹ آف اسلام گڑھ ہمراہ معلمہ اریبہ،بوائز پرائمری سکول رام سنگھ تالاب ہمراہ معلم قاری عبدالوحیدکی طالبات نے شرکت کی۔

کھیلوں میں 100میٹر200میٹردوڑ،لانگ جمپ،ہائی جمپ،جیولن تھرو اور رسہ کشی شامل تھیں۔جس میں طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔تقریب میں سینیئر صدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول اسلام گڑھ راجہ منیب افتخار ،پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پوٹھہ بینسی محترمہ ناظمہ شفیق،صدر معلمہ گرلز ہائی سکول جٹی ڈھیری فرحت جرال،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر شعبہ نسواں مرزا محمد اعظم،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر اسلام گڑھ انصر محمود شاہین ،فزیکل مدرسین ظہیر اسلام ،ناصر حسین،راجہ آفتاب گل،عابد بٹ،

مدثر جرال،محمد عرفان نے خصوصی شرکت کی ۔ایلیمنٹری بورڈ کے سیکرٹری محمد منیر،سیکریسی آفیسر مدثر جرال،قاری عبدالوحید،محمد وقاص اور عامر غازی بھی موجود تھے۔چودھری قاسم مجید دن بارہ بجے تشریف لائے تو کھیل کو روک کر دوبارا تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چودھری قاسم مجید کے ہمراہ پی وائی او کے چیئرمین سفیان ایوب اور بابو محمد اصغر اور بابو محمد صدم بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی چودھری قاسم مجید کی آمد پر پاکستان و آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئیر ٹیچر 

Exit mobile version